Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

گرین لائن کو ٹاور تک لے جانے کیلئے سندھ وفاق سے بات کی جائے، نگراں وزیراعلی سندھ

گرین لائن 2024 میں وفاق سے سندھ حکومت کو منتقل ہوجائی گی، مقبول باقر
شائع 13 ستمبر 2023 03:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ گرین لائن کو ٹاور تک لے جانے کیلئے سندھ وفاق سے بات کی جائے۔

جسٹس مقبول باقر کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانسز ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت سے بات کرکے گرین لائن کو پاکستان چوک اور ٹاور تک لے جانے کیلئے بات کی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی، گرین لائن ٹریک پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ گرین لائن 2024 میں وفاق سے سندھ حکومت کو منتقل ہوجائی گی، اس کی منصوبہ بندی کی جائے، ساتھ ہی ہدایت کی کہ اورنج لائن کا کاریڈورکو بڑھانے کا منصوبہ بنایا جائے۔

بریفنگ میں کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس چل رہی ہیں، پنک بس سروس، الیکٹرک وہیکل، گرین لائن اور اورنج لائن چل رہی ہیں، ریڈ لائن، کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ پرکام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین لائن کی سروس پاکستان چوک تک ہونی چاہئے تھی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ریڈلائن کو ٹاورتک لے جانے کا پروگرام زیرغور ہے۔

اجلاس میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر پراجیکٹ کا اگلے ماہ دوبارہ چائنیز حکام جائزہ لیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے سی آر کے تمام مسائل حل کر کے اچھی پریزنٹیشن بنائی جائے، کے سی آر کے ساتھ بی آرٹیز سے ٹریفک کا مسائل حل ہونگے۔

KCR

Green Line Bus

Caretaker CM Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div