Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

جے یو آئی نے حافظ حمد اللہ پر حملے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی

مستونگ میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کیا تاہم کوئی شدید زخمی نہیں
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 09:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ایف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے، مستونگ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مستونگ دھماکے کے خلاف کوئٹہ میں جمعہ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

مستونگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہا کہ مستونگ میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کیا تاہم کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، بھارت، پاکستان کا دشمن ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ہم ریاست کےساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ریاست کی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

غفور حیدری نے کہا کہ ریاست ہے تو ہم ہیں، ریاست نہیں تو ہم بھی کچھ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں کراچی کوئٹہ ہائی وے پر سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی ضمن میں ترجمان جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی) نے حافظ حمد اللہ کی دھماکے میں زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

JUIF

Quetta Blast

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div