پرویز مشرف پرمبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی انتقال کرگیا

کرم دین کا تعلق رحیم یارخاں کی تحصیل صادق آباد سے تھا
شائع 16 ستمبر 2023 10:13am
سابق صدر پرویز مشرف۔ فوٹو — فائل
سابق صدر پرویز مشرف۔ فوٹو — فائل

ساہیوال کے ہائی سیکیورٹی جیل میں قید سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین انتقال کرگیا۔

کرم دین کو جھٹکے لگنے کی بیماری کے باعث ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

کرم دین ہائی سیکیورٹی جیل میں قید تھا، قیدی کے جسم کو جھٹکے لگنے کے باعث ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

قیدی کا تعلق ضلع رحیم یارخاں کی تحصیل صادق آباد کا رہائشی تھا۔

انتقال کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

punjab

Pervez Musharraf