Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل: جے آئی ٹی سے ملوث امیدواروں کیخلاف ایف آئی آرز درج نہ ہونے کی شکایت

بنوں اور ڈی آئی خان پولیس سے جواب طلب
شائع 19 ستمبر 2023 02:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایٹا کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ایٹا حکام نے نقل میں ملوث امیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج نہ ہونے کی شکایت کی۔

ذرائع کے مطابق ایٹا حکام نے سفارش کی کہ ملوث امیدواروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بنوں اور ڈی آئی خان پولیس سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل، جے آئی ٹی نے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کرلی

ذرائع کے مطابق ایٹا حکام نے جے آئی ٹی کو ٹیسٹ کے طریقہ کاراور ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا، جے آئی ٹی کو پرچوں کی تیاری، ترسیل اور نتائج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

جےآئی ٹی ٹیم نے ٹیسٹ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کئے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔

MDCAT

KP MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div