Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

دیوہیکل سانپ کی کار کے انجن پراستراحت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دیوہیکل سانپ جنگل کارپٹ پائتھن ہے
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 02:59pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کسی دن آپ اپنی گاڑی کا بونٹ کھولیں اور آپ کو ایک بن بلایا مہمان بڑے ہی پُرسکون اندازمیں بیٹھا دکھائی دے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ جواب سے پہلے یہ جان لیں یہ مہمان کوئی اورنہیں ایک خطرناک سانپ ہے۔

ایک امریکی شہری نے گاڑی کا بونٹ اٹھایا، تو اسے دیکھ کر جھٹکا لگا کہ انجن کے عین اوپرایک خوفناک سانپ بڑے سکون سے براجمان ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ گاڑی کے مالک نے بتایا کہ انجن کے گرد موجود سات فٹ لمبا سانپ مسلسل حرکت کررہا تھاجسے ہٹانے کے لیے پولیس کو کال کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہرگرین بے میں پیش آیا۔ دیوہیکل سانپ جنگل کارپٹ پائتھن ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ آسٹریلیا سے آیا اورکسی طرح امریکا پہنچا۔

بیچ وائلڈ لائف سینکوریری میں جانوروں کی کیوریٹر لوری بینکسن کے مطابق ممکن ہے کہ سانپ گرم رہنے کے لیے کار کے انجن میں گھسا ہو گا جہاں اسے تھوڑی دیرکیلئے اچھی جگہ مل گئی۔

گرین بے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی سانپ کو ہٹانے میں ناکام رہے جس کے بعد کار کے مالک کو سانپ کے ساتھ قریبی وائلڈ لائف پرزرو کی طرف بھیجا گیا۔حکام نے واضح کیا کہ گاڑی کا مالک سانپ کا مالک نہیں تھا۔

USA

Python