Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میں شامل

منزہ حسن جیسی خواتین پارٹی میں شامل ہورہی ہیں اس سے امید پیدا ہورہی ہے، جہانگیر ترین
شائع 22 ستمبر 2023 05:46pm
پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میں شامل، فوٹو ــ فائل
پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میں شامل، فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سربراہ نے گزشتہ ماہ پارٹی کو خیرباد کہا تھا۔

آئی پی پی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منزہ حسن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ خوشی ہے ہماری پارٹی میں ایک اہم شمولیت ہورہی ہے، منز حسن جس مشن پر تھیں انکے ساتھ مل کر اس مشن کو پورا کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جس طرح منزہ حسن جیسی خواتین پارٹی میں شامل ہورہی ہیں اس سے ایک امید پیدا ہورہی ہے، ہم پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ 13 اگست 2023 کو منزہ حسن نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

پیپلزپارٹی نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پر مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا

نواز شریف خود بھی بدل سے گئے ہیں، پرویز الٰہی

پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کرتی ہوں، ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سےاپنی فوج پر فخر ہے۔

Jahangir Tareen

PTI Leaders Left Party

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div