Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

گجرات میں رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ملزم 10 ہزار روپے میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں تقسیم کر رہا تھا
شائع 01 اکتوبر 2023 04:48pm

ضلع گجرات میں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جو 10 ہزار روپے میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں تقسیم کر رہا تھا۔

پنجاب کے ضلع گجرات میں منفرد کیس سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گجرات کے محلہ رنگ پورہ کا رہائشی نوسر باز ذوالفقار گلیانہ کے علاقے میں لوگوں میں 10 روپے میں 1 لاکھ نیکیاں، 100 روپے میں 1 کروڑ، ایک ہزار میں 1 ارب اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں تقسیم کر رہا تھا۔

جعلی پیر کی جانب سے دی جانے والی رسید کا عکس
جعلی پیر کی جانب سے دی جانے والی رسید کا عکس

پولیس حکام نے بتایا کہ جعلی پیر ذوالفقار علاقے میں واقع حاکم دین کے دربار کے نام سے منسوب چیک بک سے رقم کے عوض ایک رسید دیتا تھا۔

گلیانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈینینس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

fake peer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div