Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی اعلیٰ سفارتکار کو گلاسگو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

گلاسکو میں بھارتی سفارتکار کی جگ ہنسائی کا واقعہ سامنے آگیا
شائع 02 اکتوبر 2023 06:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد بھارتی عہدیداران کو عالمی سطح پرسُبکی کا سامنا ہے، بھارتی اعلیٰ سفارتکار وکرم دوریسوامی کو گلاسگو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق گلاسکو میں بھی بھارتی سفارتکار کی جگ ہنسائی کا واقعہ سامنے آگیا، بھارتی سفارتکار کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

سکھ مظاہرہن کو دیکھ کر بھارتی سفارتکار گوردوارے سے اپنی گاڑی بھگا کرلے گیا، بھارتی سفارتکار پر گوردوارے میں داخلے پر پابندی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد لگی۔

مزید پڑھیں

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھوپ دیا

سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات، امریکا کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

برطانیہ: بھارتی ہائی کمشنرکو گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق وکرم دوریسوامی کو کمیونٹی اور قونصلر کے مسائل پر بات کرنے کے لیے عبادت گاہ میں مدعو کیا گیا تھا، اس ذلت آمیز واقعے کے بعد بھی بھارتی سرکار اپنی غلطی پر شرمسار ہونے کے بجائے سکھوں کو دھمکانے لگی۔

Sikh community

Gurdwara

Hardeep Singh Najar

Sikh Protest

Sikh Leader Murder

Indian Killed Sikh Leader

glasgow

Indian diplomat

vikram doraiswami

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div