Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی: بینک ڈکیتی کے 2 واقعات میں ملزمان 10 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 03:57pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں بینک ڈکیتی کے دو واقعات میں ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان باآسانی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز2 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جس کی شناخت مشکور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ فائرنگ کا واقعہ نجی بینک کے پاس ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے کہا کہ زخمی شہری بینک سے 10 لاکھ روپے لیکر نکلا تھا، وہ رقم کے ہمراہ بینک کے باہر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار پرچار ملزمان نے رقم چھیننے آگئے۔

عمران قریشی نے بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو رقم چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ موقع پر موجود اسلحے سے لیس سیکیورٹی گارڈ ڈاکووں دیکھ کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ملیر بن قاسم میں بھی بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کا چھ مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کیا اور ساڑھے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div