Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی نے پینٹنگ سے کمائے 10 لاکھ والدہ اور 3 لاکھ بہن کو دے دیئے

اعجاز تسلیم اغوا برائے تاوان کا سزا یافتہ قیدی ہے
شائع 05 اکتوبر 2023 03:57pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

سینٹرل جیل کراچی میں اغوا برائے تاوان کے سزا یافتہ قیدی اعجاز تسلیم نے اپنی پینٹنگ سے کمائے 13 لاکھ روپے میں سے 10 لاکھ روپے والدہ اور 3 لاکھ روپے بہن کو شادی کے لئے دے دیے۔

آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق سینٹرل جیل میں اغوا برائے تاوان کے سزا یافتہ قیدی نے پینٹنگ کے ذریعے کمائے 13 لاکھ روپے اپنے اہل خانہ کو دے دیے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو کے مطابق قیدی نے مجموعی رقم میں سے 10 لاکھ روپے اپنی والدہ کو دیئے اور انہیں عمرے پر بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جب کہ پینٹنگ کی کمائی سے 3 لاکھ روپے بہن کو شادی کی غرض سے بھی دیے ہیں۔

چند روز قبل آرٹس کونسل کراچی میں سینٹرل جیل کے قیدیوں کی پینٹنگ کی فروخت کی تقریب ہوئی تھی، 3 روزہ ایونٹ میں اعجاز تسلیم نامی قیدی کی 23 پینٹنگز اور کچھ فن پارے فروخت ہوئے تھے۔

قیدی اعجاز تسلیم کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے ملے تھے جو گزشتہ روز وزیر داخلہ نے تقریب کے دوران اسے دیے تھے۔

واضح رہے کہ اعجاز تسلیم سزا یافتہ قیدی ہے، جسے اغوا برائے تاوان کے جرم میں 25 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Central Jail Karachi