Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

لندن سے سعودیہ، دو دوسرے ممالک، پھر پاکستان: نواز شریف کی واپسی کا پلان سامنے آگیا

حفاظتی ضمانت کی درخواست 19 اکتوبر کو لاہورہائیکورٹ میں دائرکئےجانے کا امکان ہے۔
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 08:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا۔ نوازشریف کا 9 اکتوبرکولندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان کے مطابق امکان ہے کہ وہ 9 اکتوبرکولندن سےسعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سے وہ 14 اکتوبر کو دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کا دبئی سے چین اورقطر جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے ہوں گے۔

وطن واپسی سے دو روز قبل ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 19 اکتوبر کو لاہورہائیکورٹ میں دائرکئےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کی شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے اورحفاظتی ضمانت ملنے پر لاہورائرپورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی

نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان

نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر آرہا ہے، مریم نواز

نوازشریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی جانب سے ملک بھر سے قافلوں کو 4 بجے مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div