Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے

ماہرین روزانہ صرف 2 سے 3 کپ کالی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 02:20pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ ، وہ صبح ہی کیا جس کا آغاز چائے کے ایک کپ سے نہ ہو، جب تک چائے کا گھونٹ حلق سے نہ اترے تو دل کو تسکین نہیں ملتی۔

چائے کے شیدائیوں کیلئے یہ ایسا مشروب ہے جس سے وہ کبھی انکار نہیں کرسکتے، لیکن دودھ پتی اور چینی سے بنی چائے صرف تسکین ہی پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کالی چائے نہ صرف آپ کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو بیش بہا غذائیت دیتی ہے۔

کالی چائے ایک بہترین انتخاب ہے، لیکن اعتدال میں رہتے ہوئے اسے پینا ہی انسانی صحت کیلئے مفید ہے۔

مزید پڑھیں:

ہر صبح چائے ضرور پئیں کیونکہ یہ نقصان نہیں ’فوائد‘ دیتی ہے

چائے کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی خوشخبری

دارچینی کی چائے کے 9 بہترین فوائد

ماہرین روزانہ صرف 2 سے 3 کپ کالی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں، اسے صبح کے وقت پینا ہی بہتر قرار دیا گیا ہے۔

کالی چائے سے اپنے دن کا آغاز کرنا نہ صرف آپ کو توانا رکھتا ہے بلکہ جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے، کالی چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو انسانی صحت کو یہ فوائد پہنچاتی ہے۔

آنتوں کی صحت بہتربناتی ہے

کالی چائے پولی فینول(Polyphenol) نامی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے، جو آکسیڈیٹو تناؤ(اسڑیس) کو کم کرنے، دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

پولی فینولز اور جراثیم کش خصوصیات آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی

کالی چائے کیمیلیا سینسس کے پودے(Camellia Sinensis plant) کے خمیر شدہ پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔

اس میں موجود کیٹیچین(catechins) اور تھی فلاوینز(Theaflavins) کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

دل کی صحت

کالی چائے میں موجود فلیونوئیڈز کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل سے متعلق تمام بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

توجہ کو بہتربناتی ہے

کاموں میں مصروفیت کے باعث تھکاوٹ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے کالی چائے پینا بہترین ہے۔

اس میں موجود کیفین، ایل تھیانین اور آمائینو ایسڈز نہ صرف تھکاوٹ کو دور کرتے ہیں بلکہ آپ کو انرجی بھی فراہم کرتے ہیں۔

وزن میں کمی

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے کالی چائے ایک بہترین مشروب ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ کالی چائے میں فلیونز موجود ہوتے ہیں، جو پیٹ کی اضافی چربی اور وزن میں کمی کے لیے مؤثر ہیں۔

صحت

Benefits

Black Tea

Morning routine

healthy lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div