Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ بُک کرا لیا گیا

مسلم لیگ (ن) پرواز کو ”امیدِ پاکستان“ کا نام دے گی
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 07:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی سے پاکستان واپسی سفر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے سفر کیلئے چارٹرڈ طیارہ بُک کرا لیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پرواز کو ”امیدِ پاکستان“ کا نام دے گی، اس خصوصی پرواز میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے، وطن واپسی پر لیگی کارکنان اور لندن کے صحافی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

خصوصی پرواز دبئی سے لاہور روانہ ہوگی اور اسلام آباد میں آدھا گھنٹہ رکے گی۔

مزید پڑھیں

’تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں‘

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کو بتادیا ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی

’نواز شریف کی گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہوگا‘

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے بدھ کے روز لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے اور وہاں ایک ہفتہ قیام کریں گے، سعودی عرب میں ان کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

نواز شریف دبئی میں تین روزہ قیام کے بعد 21 اکتوبر پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، دبئی میں بھی نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

’لاہور جلسہ نواز شریف کے استقبال کا ٹریلر تھا‘

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

رانا ثنا اللہ نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 8 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ نواز شریف کے 21 اکتوبر کے استقبال کا ٹریلر تھا۔

انھوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف سے اپنی محبت اور اعتماد کا ایک مرتبہ پھر اظہار کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسوقت ایک ہی ایسا لیڈر ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم ایک بار پھر ملک کو مہنگائی،غربت اور مشکلات سے نجات دلوائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہو گا۔

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

UAE

lahore jalsa

Chartered Plane

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div