Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کوئٹہ: شہری رات 12 بجے کے بعد غیر ضروری گھروں سے باہر نہ بیٹھیں، پولیس

کوئٹہ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہدایات جاری کردیں
شائع 10 اکتوبر 2023 09:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوئٹہ پولیس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہدایات جاری کی ہیں۔

پولیس نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد غیر ضروری طور پر تھڑوں اور ہوٹل پر بیٹھنے سے اجتناب کریں۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں اور ارد گرد مشتبہ افراد پر نظر رکھیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام گھروں کے سربراہان علا قے کے تھانے کا فون نمبر اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پولیس بروقت موقع پر پہنچ کر آپ کی مد کر سکے۔

پولیس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جرائم پیشہ افراد فورسز کے نام پر گھروں میں داخل ہو نے کی کوشش کرتے ہیں اگر کسی بھی گھر پر ایسے کوئی افراد آتے ہیں تو فوری طور پر پولیس تھانے میں بروقت اطلاع دیں، جبکہ منشیات فروشی کی شکایت فوری طور پر کریں۔

یہ بھی پڑھیں :

ایپکس کمیٹی اجلاس: آرمی چیف کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایکشن میں تعاون کی یقین دہانی

کراچی میں ڈاکوؤں سے سرکاری محکمے بھی محفوظ نہیں، 71 لاکھ روپے لوٹ لیے

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے، ہوشربا انکشافات

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے۔ اپنے محافظوں سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

quetta

quetta police

Balochistan law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div