Aaj News

جمعہ, ستمبر 13, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

نگراں حکومت سندھ کا جعلی بھرتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

غیر حاضر اور کام چور اساتذہ کو نکال کر نئے اساتذہ کو تعینات کریں گے، نگراں وزیر تعلیم
شائع 12 اکتوبر 2023 12:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تفصیلات طلب جب کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائیریکٹر اسکولز اساتذہ کا ڈیٹا 15 روز میں جمع کرکے رپورٹ پیش کریں، اساتذہ کی بڑی تعداد سرکاری اسکولوں سےغیر حاضر رہتی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اساتذہ کی اپائنمنٹ، تعلیم سے متعلق تحقیقات کی جاٸے گی جب کہ غیر حاضر اساتذہ کو نوکری سے نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری

پی آئی اے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، فواد حسن فواد

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈائیریکٹر اسکولز سے 5 دستاویزات بشمول سروس بک، پہلی تنخواہ کی سلپ، ایکسپلینیشنلیٹر، این او سی اور حاضری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

رعنا حسین کا کہنا تھا کہ نٸے اساتذہ کی بڑی تعداد تعیناتی کے منتظر ہیں جنہیں جوائنگ دینی ہے، لہٰذا غیر حاضر اور کام چور اساتذہ کو نکال کر نئے اساتذہ کو تعینات کریں گے۔

karachi

Sindh government

school teacher

Government schools