Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے جعلی ٹکٹ بیچنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کو کرکٹ شائقین طرف سے مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے ادا دیے گئے۔
شائع 12 اکتوبر 2023 06:06pm
تصاویر: انڈیا ٹوڈے
تصاویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس نے پاک بھارت کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے جعلی ٹکٹس چھاپنے اور لوگوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

احمد آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چار ملزمان میں سے تین کی عمریں 18 سال جبکہ چوتھے کی عمر 21 سال ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے موٹیا علاقے میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔

احمد آباد سٹی کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) چیتنیا منڈلک نے بتایا کہ پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے پہلے میچ کا اصلی ٹکٹ خریدا اور پھر ایک ملزم نے فوٹو شاپ سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اس اصلی ٹکٹ کی اسکین شدہ کاپی میں ایڈیٹنگ کے زریعے تقریباً 200 جعلی ٹکٹ پرنٹ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ’پولیس نے تمام 200 ٹکٹس برآمد کر لیے ہیں جن میں وہ 50 ٹکٹ بھی شامل ہیں جو نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کنکشن کا استعمال کرتے ہوئے فروخت کیے تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی شناخت جمن پرجاپتی، دھرمل ٹھاکر اور راجویر ٹھاکر (تمام 18 سال کے) اور 21 سالہ کش مینا کے طور پر ہوئی ہے جو احمد آباد یا گاندھی نگر کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی چیتنیا منڈلک نے کہا کہ ’یہ جاننے کے بعد کہ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور کرکٹ شائقین کو اونچی قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے، اسٹیڈیم کے قریب ہی رہنے والے پرجاپتی کو بلیک مارکیٹ میں ڈپلیکیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا خیال آیا‘۔

’اس کے بعد اس نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے راجویر اور دھرمل کو ساتھ شامل کیا اور کش مینا سے رابطہ کیا، جو بوڈاک دیو کے علاقے میں ایک پرنٹ شاپ کا مالک ہے۔

جب مینا نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اصل ٹکٹ کی ضرورت ہے، تو دھرمل نے ایک ٹکٹ خریدا اور مینا کو دے دیا، جس نے پھر فوٹوشاپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر پر اصل ٹکٹ کی اسکین فائل سے جعلی ڈیجیٹل کاپیاں بنائیں۔

مزید پڑھیں

سماعت سے محروم خاتون وکیل نے سپریم کورٹ میں اشاروں سے دلائل دے کر تاریخ رقم کردی

بڑی بہن نے دو چھوٹی بہنوں کے گلے کاٹ دیے

بھارت کی منافقت: اسرائیل پر حملے کی مذمت کے بعد فلسطینیوں کی حمایت میں بیان

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک رنگین پرنٹر خریدا اور تقریباً 200 ڈپلیکیٹ ٹکٹ پرنٹ کیے، جو بالکل اصلی کی طرح نظر آتے تھے۔

سوشل میڈیا پر اپنے رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے، پرجاپتی اور راجویر نے شروع میں کچھ ٹکٹ بیچے۔ جب اس کی مانگ بڑھنے لگی تو انہوں نے کچھ اور ٹکٹ چھاپے اور کرکٹ شائقین کو 2,000 روپے سے لے کر 20,000 روپے فی ٹکٹ کی قیمت میں بیچے۔

پولیس کے مطابق اس غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں جاننے کے بعد پولیس ٹیم نے منگل کو مینا کی دکان پر چھاپہ مارا اور چاروں ملزمان کو غیر فروخت شدہ ٹکٹوں اور ٹکٹوں کے ناقص پرنٹ آؤٹ، پرنٹر، کمپیوٹر اور موبائل فون سمیت دیگر مواد کے ساتھ گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے فروخت کی گئی 50 ٹکٹیں بھی برآمد کیں۔ ملزمان کو کرکٹ شائقین طرف سے مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے ادا دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، اعتماد میں خیانت اور جعلسازی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Ahmedabad

India Pakistan Match

ICC ODI WORLD CUP 2023

Narendra Modi Stadium

Fake Tickest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div