Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بڑی بہن نے دو چھوٹی بہنوں کے گلے کاٹ دیے

انجلی نے جرم کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی۔
شائع 10 اکتوبر 2023 03:35pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایٹاوا ضلع میں ایک 20 سالہ لڑکی کو اپنی دو چھوٹی بہنوں کا گلا پھاؤڑے سے کاٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انجلی نے جرم کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی۔

پیر کے روز پانچ اور سات سال کی دو بہنوں کو گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا اور ان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا تھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دونوں گھرپر اکیلی تھیں۔

جلد ہی کانپور زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار او فارنزک نے ٹیم موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔

بچیوں کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام 5 بجے فیملی کے باقی لوگوں کے ساتھ چارہ جمع کرنے گئی تھیں۔ جب وہ واپس آئیں تو دیکھا کہ دروازے کھلے ہیں اور لڑکیاں اندر مردہ پڑی ہیں۔

گھر والوں سے پوچھ تاچھ کے دوران بڑی بہن انجلی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

##مزید پڑھیں:

مظفر گڑھ میں بہنوں کا تہرا قتل، ’طریقہ پب جی سے سیکھا‘

سفاک بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دی

فرانس سے پی ایچ ڈی کرکے آیا پروفیسر کاروکاری تنازعے پر قتل

لڑکیوں نے انجلی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، جس کے بعد اس نے بیلچے سے ان کا قتل کر دیا۔ اس نے ثبوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے کپڑے بھی دھوئے اور بیلچہ بھی صاف کیا۔

پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خون کے دھبوں والا ایک بیلچہ (جو بظاہر صاف کیا گیا تھا) برآمد کیا گیا۔ ہم نے گھر کے اندر کچھ کپڑے بھی دیکھے جنہیں سکھانے کیلئے لٹکایا گیا تھا۔

پوچھ گچھ کرنے پر انجلی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔