Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

جو انسانیت کیلئے نہیں وہ کسی کے لیے نہیں

فلسطین میں جاری کشیدگی پر اداکارہ ارمینا خان اور علمہ جعفری نے جنگ بندی کا مطالبہ
شائع 13 اکتوبر 2023 11:35pm

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے فلسطین پر اسرائیلی کی بربریت، خون ریزی پر حکمرانوں کی جانب سے خاموشی پر سوال اٹھادیئے ۔

اداکارہ ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جو انسانیت کے لیے نہیں ہے وہ کسی کے لیے نہیں ہے،اسی لیے اپنے رول ماڈلز اور لیڈروں کا صحیح طریقے سے انتخاب کریں ۔

ساتھ ہی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں بہت سے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خود غرض ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نمائندوں نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے اس لیے اب ہمیں خود اپنے طور پر حق کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ۔

دلخراش ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارمینا خان نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے آنسو اب خشک ہوچکے ہیں، مجھے یاد نہیں کہ کبھی میں اتنا روئی ہوں، یہ ننھا فرشتہ جو گناہوں سے بالکل پاک ہے شہید ہوگیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ دنیا جھوٹ اور جھوٹی داستانوں کو دیکھ سکے اور آپ خود فیصلہ کر سکیں کہ مظلوم کون ہے اور ظالم کون ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر، جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، صرف اور صرف خون، آنسو اور نقصان ہوتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ علمہ جعفری نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے فلسطین میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آئیے امن کو فروغ دینے اور جاری تنازعات سے متاثر ہونے والوں کے حقوق اور خواہشات کی حمایت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی نہ تھنے والی ’طوفان الاقصیٰ‘ جنگ تیسرے روز میں داخل ہوگئی جسکے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 704 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 3 ہزار 800 افراد زخمی ہیں۔

Armeena Khan

Ilma Jaffri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div