Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
شائع 14 اکتوبر 2023 10:15pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا، شہید سپاہی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

terrorist attacks

security forces operation

Terrorists killed