Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی: ائرپورٹ پرسگریٹ نوشی اور پان، چھالیہ، گٹکے کے استعمال پرجُرمانہ ہوگا

عمل نہ کرنےوالوں کے جُرمانہ عائد کرنے سمیت خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شائع 18 اکتوبر 2023 11:22am

سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرسگریٹ نوشی اور پان، چھالیہ، گٹکے کے استعمال پرپابندی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ائرپورٹ کی حدود میں اس پابندی کااطلاق آئندہ ماہ چھ نومبر سے ہوگا۔

سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق پابندی پرعمل نہ کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ائرپورٹ،سی اے اے، ائرلائنزسمیت تمام ملازمین کوسخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کےائرپورٹ انٹری پاس منسوخ کردیےجائیں گے، جس کے لیے ائر پورٹ سیکیورٹی فورسز اور سی اے اے ویجیلنس کو سخت نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق پان،چھالیہ،گٹکا،سگریٹ نوشی والوں کےخلاف ایک ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کے جائے گا۔

karachi

Smoking

Jinnah International Airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div