Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

’چیئرمین پی ٹی آئی گڈبک میں آجائیں گے تو کیس ختم ہوجائے گا‘

پراسیکیوشن کو سائفر ڈی کوڈ کرکے پیش کرنا ہوگا، حسن رضا پاشا
شائع 18 اکتوبر 2023 10:20pm
Election in January, was Nawaz Sharif expected to come to Pakistan?| Faisla Aap Ka | Aaj News

پاکستان بار کونسل کے رہنما حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ کسی مجرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے اور واپسی پر حفاظتی ضمانت ملنے کی نظیر نہیں ملتی، نواز شریف کو عدالت میں سرینڈر کرنا ہوگا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ کیا کسی عام مجرم کو بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے؟ کسی عام مجرم کوحفاظتی ضمانت مل سکتی ہے؟ کسی مجرم کو ایسا ریلیف ملنے کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ماہ کیلئے باہر جانے کی اجازت دی گئی، اب نواز شریف کو عدالت میں سرینڈر کرنا ہوگا۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہوئی ہے، ایسی درخواست ملزم کی جانب سے دائر ہوسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سائفر کا کیس کاپی گم ہونے سے متعلق ہے، پراسیکیوشن کو سائفر ڈی کوڈ کرکے پیش کرنا ہوگا۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ سائفر کی ذمہ داری سیکرٹری خارجہ کی ہوتی ہے، دیکھنا ہوگا سیکرٹری خارجہ گواہ ہیں یا وعدہ معاف گواہ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امید تھی نواز شریف 90 کی دہائی کی سیاست نہیں کریں گے، لیکن نواز شریف آج ڈیل کرکے پھر واپس آرہے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گڈبک میں آجائیں گے تو کیس ختم ہوجائے گا، پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Mustafa Nawaz Khokhar

Cypher

hasan raza pasha

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div