Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکی ڈالر دو روز اضافے کے بعد ایک بار پھر تنزلی کا شکار

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے اضافہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 04:36pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا، 2 روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی گئی ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ آج اسٹاک ایکس چینج 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

dollars

Pakistan Rupee

US Dollars

Dollar Mafia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div