Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

کراچی والوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری

اپریل تا جون میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 07:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.02 روپے اضافے کی درخواست کردی ہے، جب کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ نیپرا کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے، اور نیپرا میں اپنے صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 2 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی۔

کےالیکٹرک نے درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل تا جون2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا، جبکہ نیپرا پہلے ہی حکومتی درخواست پر اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ کرچکی ہے۔

نیپرا کی سماعت

نیپرا میں چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں کراچی کیلئے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کےالیکٹرک کی3.02 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے صارفین کا مؤقف سننے کے بعد سماعت مکمل کی۔

کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا تھا۔

نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگے گئے ہیں۔

دوران سماعت کراچی چیمبر کے نمائندے تنویرباری نے مزید بجلی مہنگی کرنےکی مخالفت کی اور کہا کہ انڈسٹری کے لیے تو پہلے ہی بجلی 55 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے فی یونٹ تک ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوسکے گا۔

nepra

WAPDA

K-Electric

electricity bill

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div