Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت

مفتاح نے کہا سوچ بچار کرکے جواب دیں گے، فاروق ستار
شائع 22 اکتوبر 2023 12:47pm
فوٹو: فاروق ستار ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: فاروق ستار ایکس اکاؤنٹ

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینیئر فاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

فاروق ستار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں بتایا کہ دو روز قبل مفتاح اسماعیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اور انہیں ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی، میں نے انہیں بتایا کہ اس وقت ایم کیو ایم سے بہتر کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے، مفتاح نے کہا ہے کہ وہ اس پر غور کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب پاکستان موجودہ نامساعد حالات سے گزر رہا ہے تو یہ ضروری ہے کہ اچھے لوگوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے، مفتاح اسماعیل کا معاشی وژن بہت وسیع ہے، ان سے قومی ایجنڈے پر بات ہوئی ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ملک کے لیے مشترکہ قومی ایجنڈا ضروری ہے، اور مفتاح اسماعیل نے بھی مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت کو ناگزیز قرار دیا،

ایم کیوایم قومی ایجنڈے، یکجہتی اور تمام اکائیوں کو ملانے کی بات کر رہی ہے، مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، کراچی کو اپنائیں گے، بنائیں گے، بچائیں گے تو سمجھیں پاکستان کو بنایا۔

MQM

Miftah Ismail

Farooq Sattar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div