Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

اسرائیل میں چینی ریٹیل سائٹ ’شین‘ کے بائیکاٹ کی مہم

شین نے بھی خاموش لیکن جوابی کارروائی کرکے اسرائیلیوں کو حیران کردیا۔
شائع 22 اکتوبر 2023 08:39pm

اسرائیلی جھنڈے کی عدم دستیابی اور فلسطینی پرچم کی فروخت پر اسرائیل میں چینی ریٹیل سائٹ ”شین“ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

”شین“ ایک سستا سامان فروخت کرنے والی چینی سائٹ ہے جسے فلسطینی پرچم 4.25 پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ اسرائیل کا جھنڈا تلاش کرنے والوں کو ایک ”بروکن لنک“ ملا، یعنی سائٹ کا وہ صفحہ کھل ہی نہ سکا۔

اس کے بعد اسرائیلیوں نے فلسطینی پرچم کی فروخت پر غم و غصے کا اظہار کیا اور پلیٹ فارم کے بائیکاٹ کے لیے وسیع پیمانے پر مہم شروع کردی۔

فیس بک کے ایک گروپ میں جہاں صارفین ”شین“ سے کی گئی کی خریداری کی سفارش یا تنقید کرتے ہیں، ایک صارف نے لکھا، ’حماس جیسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کر کے، جو میرے ملک اسرائیل پر حملہ کرتی ہے، آپ نے ہمارا کاروبار کھو دیا ہے۔ حماس داعش سے بھی بدتر ہے۔‘

صہیونیوں کی چیخ و پکار کے بعد ”شین“ نے اپنی انوینٹری سے فلسطینی جھنڈوں کو ہٹا دیا۔

لیکن اس کے بعد اس آن لائن ریٹیلر نے اسرائیلی انفلوئنسرز کے ساتھ اپنی شراکتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: یمن سے اسرائیل پرفائرکیے جانے والے میزائل امریکا نے تباہ کردیے، ڈبل سینچری مکمل

اسرائیل بھر کے انفلوئنسرز کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا گیا کہ، ’شین کے لیے آپ کی حمایت اور محبت کے لیے آپ کا شکریہ۔ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے، مہم کی اشاعت کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ براہ کرم شین کے بارے میں پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ ہم مزید تفصیلات اور ایک اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔ جلد ہی نئی اشاعت کی تاریخ بھی جاری جائے گی۔‘

اس کے بعد شین نے اسرائیل بھر میں تمام مفت ڈیلیوری منسوخ کر دیں۔

ان حالیہ واقعات نے شین کے بائیکاٹ کی کال کو مزید ہوا دی ہے۔

boycott

Shein

Palestinian flag scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div