Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

آپ سوتے ہوئے بڑبڑاتے کیوں ہیں

یہ کیفیت ذہنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔
شائع 24 اکتوبر 2023 04:00pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

نیند میں بولنے کی عادت اکثرلوگوں کو لاحق ہوتی ہے، جو لوگ سوتے ہوئے بات کرتے ہیں وہ اس بات سے نا واقف ہوتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ سوتے ہوئے بولنے والوں کا کہا یا بڑبڑاہٹ دوسرے لوگوں کو کم ہی سمجھ آتی ہے۔

بہت سے لوگ نیند میں بات کرتے ہیں چاہے وہ صرف بے ترتیب الفاظ ہوں یا مکمل جملے ہوں، اکثر لوگ کبھی کبھی نیند میں مکمل بات بھی کرتے ہیں اوریہ آس پاس کے لوگوں کے لیے الجھن کا باعث بن سکتا ہے جو اسے سن رہے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ذیادہ تر مردوں اور بچوں میں نیند میں بولنے کی عادت ہوتی ہے۔

نیند میں بات کرنا یا بولنا کیا ہے

نیند میں بات کرنا یا ’سومنیلوکی‘ پیراسومنیا کی ایک قسم ہے۔ اور پیراسومنیا وہ تمام چیزیں ہیں جو ہم اپنی نیند میں کرتے ہیں جو ہمیں اس لمحے میں نہیں کرنا چاہئیے۔ جیسے چہل قدمی، بات کرنا، حرکت کرنا وغیرہ۔

جب آپ سوتے ہیں تو آپ مختلف مراحل سے گزرتے ہیں جیسے گہری نیند یا آر ای ایم (آنکھوں کی تیز رفتار حرکت) نیند اور ان تمام مراحل کے دوران آپ نیند میں بڑبڑانے کی کیفیت سے گزر سکتے ہیں.

خاص طور پر جب آپ کا دماغ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقل ہوتا ہے.تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ساتھ والا شخص جو کچھ بھی کہہ رہا ہے ، اس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوسکتا دراصل وہ اس کے بارے میں خواب دیکھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نیند میں بات کرنا دراصل جینیاتی ہوتا ہے لیکن یہ کچھ ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے.

مزید پڑھیں

نیند میں باتیں کرنا لوگوں کے متعلق کیا بتاتاہے؟

کھانے کے بعد نیند آنا، عادت یا بیماری؟

ان 5 طریقوں سے نیند کی کمی یا سونے میں دشواری سے نجات حاصل کریں

اسکے علاوہ تناؤ ، صدمے کے واقعات یا ان لوگوں کے لئے جو اضطراب یا افسردگی کا شکار ہوتے ہیں بھی اسکی وجہ بن سکتے ہیں۔

بعض دفعہ یہ آپ کے لیے سوچنے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے جیسے کبھی کبھی آپ اچانک نیند سے جاگتے ہیں کچھ ایسا بولتے ہوئے جیسے سارا دن آپ جس چیز کے بارے میں سوچتے رہے ہوں اسکا جواب آپ کو مل گیا ہو۔

یہاں یہ بات سامنے آتی ہے کہ جب آپ سوتے ہیں تو آپ اپنے دماغ کو دن بھرمیں ہونے والی تمام اہم چیزوں کو دوبارہ سے یاد کروا رہے ہوتے ہیں اور اگرآپ کچھ بولتے ہیں تووہ وہی ساری باتیں ہوتی ہیں اورجو کہ آپ کے ساتھ سونے والے شخص کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتیں۔

صحت

Depression

lifestyle

Anxiety

sleeping talk

somniloquy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div