Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش

وزارت قانون کی ڈپٹی چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات بھی ہائیکورٹ کے جج کے برابرکرنے کی سفارش
شائع 24 اکتوبر 2023 08:20pm
وزارت قانون و انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش. فوٹو ــ فائل
وزارت قانون و انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش. فوٹو ــ فائل

وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ڈپٹی چیئرمین نیب کو مراعات کیلئے وزارت خزانہ کو سفارشات کر دیں۔ سید احتشام قادر کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش کردی گئی۔

وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ مراعات کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو دیگر مراعات بھی دی جائیں۔

اس حوالے سے وزارت قانون کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ و مراعات کیلئے وزرات خزانہ کی رضا مندی لازمی ہے۔ وزارت خزانہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مراعات کیلئے کابینہ سے منظوری لے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 11 اکتوبر کو سید احتشام قادر شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

وزارت قانون نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات ہائیکورٹ کے جج کے برابرکرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

NAB

Ministry of Finance

Transfer and posting

Ministry of Law and Justice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div