بھارت میں ’اُڑتا ہنومان‘ دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے

دشہرہ کی تقریبات کے دوران بنائی گئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
شائع 26 اکتوبر 2023 10:42pm

بھارت میں ہندو دیوتا ”ہنومان“ کو اڑتا دیکھ کر اُن کے بَھگت حیران رہ گئے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہنومان کو اڑتے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو اکتوبر کے اوائل میں دشہرہ کی تقریبات کے دوران بنائی گئی تھی۔

دراصل یہ کوئی اصل ہندو دیوتا کی ویڈیو نہیں بلکہ ایک ڈرون کی ہے، جسے ہنومان کی مورتی سے جوڑا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مسجد کے پیچھے چھپا ’’گرو مندر‘‘

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ونال گپتا نامی صارف نے پوسٹ کی تھی، جو امبیکاپور کی دلکش جھلکیاں شیئر کرنے کے لیے مشہور فوٹوگرافر ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی نے ٹیکنالوجی کو دھرم کے ساتھ جوڑنے کا خیال پیش کیا ہو۔

نو سال پہلے ایک اور ہنومان ڈرون کا اسی طرح کا قابل ذکر نظارہ لدھیانہ کے آسمان پر بھی نظر آیا، جہاں مقامی لوگ اس منفرد واقعہ سے مساوی طور پر مسحور ہوئے۔

Dashehra

Hanuman

Drone Flying