Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

بھارتیوں نے اسرائیل کا قومی ترانہ بھی چرا لیا

'ہاٹیکوا' کی دھن چرا کر کونسا گانا بنایا گیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
شائع 27 اکتوبر 2023 08:41pm

ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون کی جانب سے ایک بالی ووڈ گانے کا آڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس گانے کے میوزک ڈائریکٹر ”انو ملک“ کو آرے ہاتھو لے لیا ہے، کیونکہ گانے کی دھن اسرائیلے کے قومی ترانے سے ملتی جلتی ہے۔

انو ملک نے 1996 میں اجے دیوگن کی فلم ”دل جلے“ میں اپنے گانے ”میرا ملک میرا دیش“ کے لیے اسرائیل کے قومی ترانے دھن چرا لی تھی۔

نور گیلون نے ہندوستان اور اسرائیل کے جھنڈوں کے ساتھ آڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا، ’’آج میں نے ایک خوبصورت ہندوستانی حب الوطنی پر مبنی گانا دریافت کیا جس نے میری دل کی گہرائیوں کو چھولیا۔ میں اسرائیل کے قومی ترانے ”ہاٹیکوا“ کے ساتھ غیر معمولی مشابہت کو دیکھ کر خود کو روک نہپیں پایا۔ یہ وہ دھن ہے جو میرے دل میں امید اور اتحاد کی کرن کی طرح گونج رہی تھی‘۔

”ہاٹیکوا“ 1887 میں تخلیق کیا گیا تھا اور بعد میں اسے اسرائیل نے 1948 میں اپنے قومی ترانے کے طور پر اپنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی گانا چوری کیلئے شکریہ

نور گیلون کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایکس پر بہت سے لوگوں نے 62 سالہ موسیقار و گلوکار انو ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا، ’بالی ووڈ نے دوبارہ کاپی کیا!‘

ایک اور نے تبصرہ کیا، ’افوہ آپ نے ہمیں پکڑ لیا! کمار شانو کا گایا ہوا انتہائی مقبول نمبر۔ یقیناً اسرائیل کی تھوڑی سی مدد کے ساتھ۔‘

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکارہ نے ”عالمگیر“ کے مقبول گانے کی دُھن چوری کرلی

تیسرے نے لکھا، ’انو ملک نے اس کا سرقہ کیا! یہ بہت افسوسناک ہے۔ ہم اس کی طرف سے معذرت خواہ ہیں۔‘

جبکہ چوتھے نے کہا، ’ہندوستانی حب الوطنی کے راگ کی اسرائیلی سفیر کی تعریف سے ہم متاثر ہوئے ہیں۔ یہ واقعی ایک خوبصورت گانا ہے جو ہمارے ملک، ہماری سرزمین اور ہمارے لوگوں کے لیے محبت اور فخر کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا گانا بھی ہے جو امن، ترقی اور ہم آہنگی کی ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مشترک ہیں۔ ہم اسرائیل کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: گانے کی دھن چرانی ہے تو پوچھ تو لیا کرو، فرحان سعید کا بھارتی گلوکار سے شکوہ

ماضی میں بھی انو ملک پر کئی مواقع پر دوسرے موسیقاروں کے کام کی نقل کرنے کا الزام لگایا جا چکا ہے۔

Bollywood

Israeli Anthem

Anu Malik

Plagiarism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div