Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید تھے، خواجہ آصف

جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائیں گے، سابق وزیر دفاع
شائع 02 نومبر 2023 09:14am
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیا ہم میں اتنا دم تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس پرعمل کرواتے؟ اس دھرنے میں ملوث لوگ ہماری حکومت میں حکمران تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں فیض حمید کے بطور گواہ دستخط اور دھرنے والوں کوپیسے دینے کے واقعات واضح کرتے ہیں فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ہی تھے۔

عام انتخابات کے حوالے سے ساقب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد عمل درآمد کیس میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔

جب کہ فیض آباد دھرنا ثانی کیس میں وزارت دفاع اور انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئیں تھیں۔

PMLN

Khawaja Asif

General Faiz Hameed

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

faizabad dharna case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div