Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فنکاروں کا ترانہ

ترانے سے حاصل ہونے والی آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی
شائع 02 نومبر 2023 11:44pm

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا۔

مغربی ایشیا اور شمالی افریقا نے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ’راجعین‘ کی طرف سے ایک دل کو چھولینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

راجعین ترانے کے اندر فلسطینیوں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا ہے۔

اس ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی اور ترانے کا مقصد عالمی برادری کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

Palestine