Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں 26 نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار

خیبر پختونخوا میں امتحانی مراکز کے آس پاس موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
شائع 05 نومبر 2023 06:58pm

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پلان تیار کرلیا۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے قواعد و ضوابط طے کرلیے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ابیٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم کر دیے جائیں گے، پشاور سمیت تمام اضلاع میں 11 امتحانی مراکز میں ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹسٹ کے لیے پرنٹنگ اور دیگر اہم اقدامات پشاور پولیس کی زیر نگرانی کیے جائیں گے، امتحانات کے لیے ڈیوٹی عملے کی تفصیلات خیبر میڈیکل یونیورسٹی جاری کرے گی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے امتحانی مراکز تک تمام تر امتحانی سامان کی ترسیل پولیس کی نگرانی میں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امتحان کے لیے واک تھرو گیٹ سمیت تمام تر سیکیورٹی اقدامات کے لیے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت حاصل ہوگی، امتحانی حال پر لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا جائے گا، امتحانی ہال کے باہر اور آس پاس ٹریفک کا نظام محکمہ ٹریفک سنبھالے گا، ٹیسٹ کے اوقات کے دوران تمام مراکز کے نزدیکی موبائل ٹاورز کی سروسز کو معطل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر انتظامی افسران کو اعتماد میں لے کر تمام تر امتحانی معاملات سے دور رکھا جائے گا، پولیس صرف سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، صوبے کے تمام مختص امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ڈیوٹی عملہ، طلباء اور طالبات پر موبائل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کا عملہ تعینات رہے گا، تمام 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی بطور ریجنل کوآرڈی نیٹر آفیسرز اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے آپس میں بہترین کوآرڈی نیشن رکھنے کے پابند بنا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف پشاور میں طلبا اور والدین کا احتجاج

پشاور ہائیکورٹ کا 6 ہفتوں میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم

انکوائری کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے کی سفارش

KPK

peshawar

MDCAT

PMDC

KP MDCAT

MDCAT Results

Medical and Dental College Admission Test

mdcat exam

Khyber Pakhtunkhwa Interior Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div