Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی، ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد واپس جاچکے

22 موبائل وینز لنڈی کوتل پہنچائی گئی ہیں، ملازمین 24 گھنٹے اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں، نادرا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 12:17am
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

ملک میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے۔ اب تک ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم افراد اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔ دوسری طرف نادرا حکام کا کہنا ہے کہ 22 موبائل وینز لنڈی کوتل پہنچائی گئی ہیں، ملازمین 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ جبکہ افغان باشندوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بہت خیال رکھا گیا اور ضرورت کی ہر چیز فراہم کی گئی۔

محکہ داخلہ کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ روز 6 ہزار 584 افراد طور خم بارڈر سے وطن واپس گئے، جن میں 1 ہزار875 مرد، 1ہزار 624 خواتین اور 3 ہزار 82 بچے شامل تھے۔

چمن بارڈر سے 5 ہزار 246 افراد کو افغانستان بھیجا گیا، 1 ہزار 717 مرد، 1 ہزار 367 خواتین اور 2 ہزار 162 بچے شامل ہیں۔

کراچی میں گذشتہ روز 134 افراد کو ہولڈنگ کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔

پنجاب سے گزشتہ روز 4 سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلام آباد میں چودہ افراد کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔

24 گھنٹے نادرا موبائل وینز سروس

غیر قانونی غیرملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر نادرا نے ہنگامی بنیادوں پر خیبرپختونخوا میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ پورے ملک سے 22 موبائل وینز لنڈی کوتل پہنچا دی گئی ہیں۔

نادرا کی جانب سے ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاؤنٹر بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ جس میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطیل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 15,000 کر دیا ہے، نادرا کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور جانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

نادرا کے حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے بارڈر پر آنے والے غیر ملکیوں نے نادرا کی مؤثر خدمات کو سراہا ہے۔

کراچی سے 5 بسیں غیرقانونی تارکین وطن کو لیکر چمن روانہ

کراچی سے پانچ بسوں پر مشتمل ایک سو بیالیس افراد کا قافلہ سخت سکیورٹی میں اولڈ حاجی کیمپ میں قائم ہولڈنگ کیمپ سے چمن روانہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن میں اڑتالیس مرد، چالیس خواتین اور چون بچے شامل ہیں۔

اس سے قبل تین سو بیس تارکین وطن کو ہولڈنگ کیمپ سے چمن بارڈر بھیجا جاچکا ہے۔ آج بھیجے جانے والے افراد کو ملا کر تارکین وطن کی کل تعداد چار سو باون ہوگئی ہے۔

تارکین وطن کے قافلے کو پائلٹ اسکارڈ کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ اسکارڈ میں دو پائلٹ اور چار پولیس موبائلیں شامل ہیں، قافلے میں تارکین وطن کی سکیورٹی کے لیے ہر ایک بس میں تین تین پولیس اہلکار سوار کیے گئے ہیں۔

افغان شہریوں کا اظہار تشکر

کراچی ٹرانزٹ پوائنٹس سے جیکب آباد منتقل کیے گئے غیر قانونی افغان شہریوں نے وطن واپسی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات، مہمان نوازی اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بہت خیال رکھا گیا اور ضرورت کی ہر چیز فراہم کی گئی۔

پنجاب سے بھی غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری

ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی غیر ملکی تارکین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پکڑے گئے 470 مشتبہ افراد مختلف تھانوں میں موجود ہیں جہاں ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ شناخت مکمل ہونے کے بعد انہیں ہولڈنگ ایریاز میں شفت کیا جائے گا۔

لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات کارروائی کرکے مزید 70 افراد کو حراست میں لیا۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا طورخم بارڈر کے ذریعے جاری ہے، گزشتہ روز 9 ہزار 297 افراد افغانستان گئے۔

پیر کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گُزشتہ روز 9 ہزار 297 افراد جو کہ ایک ہزار سترہ خاندان پر مشتمل ہیں، افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔

ان افراد میں 2 ہزار 983 مرد، 2 ہزار 336 خواتین اور 4 ہزار 89 بچے شامل ہیں۔

17ستمبر سے اب تک ایک لاکھ 84 ہزار 174 افراد افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق کسی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جائے گی بلکہ رضا کارانہ واپسی میں اُن کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Pakistan Afghanistan Border

Illegal Afghan Residents

Afghan Refugees Returning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div