Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاکستان کی چھپی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے دبئی میں سرمایہ کاری کونسل کا اہم پروگرام

ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ 'عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے یہ روڈ شو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا' ہے۔
شائع 07 نومبر 2023 07:09pm

خصوصی سرمایہ کاری کیلئے سہولت کونسل (SIFC) نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے دبئی میں سرمایہ کاری کے روڈ شو کی میزبانی کی، جس کا مقصد ’پاکستان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پیش کرنا اور معیشت کے اہم شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا‘ تھا۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، 5 سے 7 نومبر تک جاری رہنے والے اس روڈ شو نے عالمی تاجروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا، یہ ’عالمی سطح پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس سے SIFC کی کوششیں مزید متاثرکن ہونے کی توقع ہے‘۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے ملک کی بے پناہ صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر ”ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں“ پر روشنی ڈالی، جو کہ جون 2023 میں اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

شو میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت مجوزہ منصوبوں کو پیش کیا گیا، جس نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی، پروگرام میں سرمایہ کاروں کو ملک کے ”تبدیل شدہ سرمایہ کاری کے ماحول“ کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی۔

پچ سیشن ”بی ٹو بی“ کے دوران 30 کے قریب پاکستانی فرمز نے زراعت، آئی ٹی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجاویز اور ترقی کی حکمت عملی پیش کی۔

ایس آئی ایف سی کے سیکرٹری جمیل قریشی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق، یہ تقریب دبئی کے شنگریلا ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں سامعین نے ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پاکستان اسٹیفن برلنگویٹ کے ساتھ ساتھ موبائل ری فیولنگ کی خدمات فراہم کرنے والی DelSys کا خطاب سنا۔

USAID

SIFC Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div