Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان، ایڈوائزری جاری

این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کردی
شائع 07 نومبر 2023 10:38pm

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، بہاولپور اور فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں بھی ایئرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے اسموگ سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے کہ شہری بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں اور باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

lahore

punjab

smog

smog emergency

lahore smog condition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div