Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

توشہ خانہ کیس: نوازشریف کی ضبط کی گئی جائیدادیں واپس کرنے کا حکم

سابق وزیراعظم کے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا آرڈر جاری
شائع 10 نومبر 2023 03:54pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسڈیز اور لینڈ کروزر گاڑیاں نواز شریف کو واپس لوٹانے کا حکم دے دیا ہے، جب کہ سابق وزیراعظم کے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 2020 میں اشتہاری قرار دیا تھا، اور سابق وزیراعظم کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

رواں سال نومبر میں نواز شریف نے وطن واپس آ کر خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا، اور انہیں ضمانت پر رہائی دے دی گئی تھی۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023