اگر پرفارمنس اچھی ہوتی تو کبھی ’ٹوٹکے‘ کی ضرورت نہ آتی
ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً دم توڑ چکی ہیں ایسے میں نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ فنکار بھی افسردہ ہیں ۔
اداکار احمد علی نے بٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر فارمولے کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا، اگر پرفارمنس اچھی ہوتی تو کبھی ’ٹوٹکے‘ کی ضرورت نہ آتی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت نے پوری اسکرپٹ لکھی ہے کہ ٹیم ان کے سامنے کیسے ہارے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ کل ہفتہ 11 نومبرکو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا اورسیمی فائنل تک رسائی کیلئے گرین شرٹس کو انگلش ٹیم کو کم سے کم 287 رنز سے ہرانا ہوگا۔
پہلے بولنگ کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہدف حاصل کرنے کیلئے صرف 2.4 اوورز ملیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔