Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ نے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سپلائی کا مسئلہ حل کردیا

نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری
شائع 13 نومبر 2023 11:13pm
وفاقی کابینہ نے نئی اور  پرانی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری کردیے۔ فوٹو ــ روئٹرز
وفاقی کابینہ نے نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری کردیے۔ فوٹو ــ روئٹرز

وفاقی کابینہ نے برآمدی شعبوں کے لیے گیس سپلائی کا مسئلہ حل کردیا۔ نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کو مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیرف اسکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

منی بجٹ نہیں آئے گا، ریئل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری روکیں گے، آئی ایم ایف سے حکومتی وعدے

ایل این جی کارگو نہیں پہنچ سکتا، سردیوں میں گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

آئندہ 6 سال میں متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی ۔ گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے۔

economic crisis

LPG

natural gas

Gas

EXPORT INDUSTRY PAKISTAN

Pakistani Exports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div