Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کو حج مشن پر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

صوبوں کو حج مشن میں بطور خادمین حصہ نہیں دیا جاتا، سندھ حکومت کا وفاق سے شکوہ
شائع 17 نومبر 2023 11:51am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے وزارت مذہبی امور سے اپنے ملازمین کو حج مشن 2024 کی خدمات کے لئے سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

نگراں صوبائی وزیر مذہبی امور عمر سومرو نے وفاق کو احتجاجی لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ سندھ مذہبی امور کے ملازمین کو بھی حج مشن خدمات کے لیے تعینات کیا جائے۔

عمر سومرو نے کہا کہ جب صوبائی کوٹہ مختص ہے تو عمل کیوں نہیں ہوتا، صوبوں کو حج مشن میں بطور خادمین حصہ نہیں دیا جاتا۔

صوبائی نگراں وزیر نے خط میں لکھا کہ ہر سال 300 وفاقی ملازمین حجاج کی خدمت کے لیے سعودی میں تعینات ہوتے ہیں تاہم وفاق سندھ سے خدمت کے لئے ایک بھی ملازم نہیں بلاتا۔

یہ بھی پڑھیں:

حج پالیسی 2024 کا اعلان، ایک لاکھ روپے کی کمی، مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف

’اب حج اخراجات کی بات پاکستانی روپے نہیں ڈالر میں ہوگی‘

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے مقابلے 2024 میں زیادہ حجاج فریضہ حج کے لئے جا سکتے ہیں، لہٰذا مشن کے لیے زیادہ ملازمین درکار ہوں گے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی مذہبی امور کو حج مشن تعیناتی میں شامل کیا جائے۔

Sindh Caretaker setup

Hajj 2024

caretaker federal government

ministry of religious affair

Hajj Mission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div