Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے
شائع 18 نومبر 2023 09:52am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب سے مقابلے کے بعد قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

قومی ٹیم دمام سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچی ہے، سعودی عرب سے شکست کے بعد دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں پاکستان تاجکستان کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر موجود ہے، راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔

FIFA

FIFA World Cup Qualifier

Pakistan ٖٖFootball Team