Aaj News

دو برادریوں میں لاٹھیاں، کلہاڑیاں اور اینٹیں چل گئیں، 7 زخمی

زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس
شائع 20 نومبر 2023 04:42pm

خیرپور کے علاقے ٹنڈومستی کے قریب گاؤں پنجانی میں اجن برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں برادریوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہوا۔ لاٹھیاں، کلہاڑیاں اور اینٹیں لگنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div