Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

’زارا الرٹ‘ ایپ کا اجرا، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں، نگراں وزیراعظم

فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، انوارالحق کاکڑ
شائع 20 نومبر 2023 05:05pm
اسکرین گریب: ایکس/انوارالحق کاکڑ
اسکرین گریب: ایکس/انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ”زارا الرٹ“ موبائل ایپ کا اجرا کردیا۔

نگران وزیراعظم نے پیر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ (Zarra Alert) موبائل ایپ کا اجرا کیا جس کے ذریعے گمشدہ بچوں کی فوری بازیابی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

اس سال وزارت انسانی حقوق ”بچوں کا عالمی دن“ اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ ہمارے بچوں کی ہر طرح سے حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔

دنیا بھر میں 20 نومبر کو عالمی یوم اطفال منایا جاتا ہے جس میں اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو ایک محفوظ ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور بچوں کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے لیے ریاست کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے وہ ملٹری کی وجہ سے بہت طاقتور ہے، لیکن پیشہ ورانہ افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں نہتے بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں، نہتے بچوں کا قتل حقوق انسانی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والے واقعات کو مذہب سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، اس صورتحال کا آنے والی صدیوں میں کبھی دفاع نہیں کیا جاسکے گا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں نے والی نسل کشی کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔

Gaza

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

World Children's Day

Palestinian Holocaust