کراچی: مائی کلاچی روڈ پر بس الٹ گئی، 7 افراد زخمی
حادثے کے وقت بس کی رفتار کافی زیادہ تھی۔
کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے قریب بس الٹنے سے خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، حادثہ بس کی ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر بس امریکن ایمبیسی سے بوٹ بیسن کی طرف جارہی تھی کے اچانک ٹائر راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت بس کی رفتار کافی زیادہ تھی۔
حادثے کے باعث خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 25 سالہ زیبا، 50 سالہ ناہید، مریم، خدیجہ، 60 سالہ فاطمہ بی بی، 28 سالہ اویس اور 50 سالہ باشا کے ناموں سے کی گئی۔
حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹا لیا گیا ہے۔
karachi
Bus Accidents
مزید خبریں
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو معطل کر دیا
’غلطیاں تو جیسے صرف سپریم کورٹ کے جج کرتے ہیں، ہم کچھ کرتے نہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکتے جاؤ‘
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفی دیدیا
کیا دبئی میں حالیہ بارشوں کے دوران پاکستانی پائلٹ نے معجزانہ اڑان بھری تھی
وکلا اور لاہورہائیکورٹ انتظامیہ میں ڈیڈ لاک برقرار: ہر بدھ کو ہڑتال کا اعلان
اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.