Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

نزلہ زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے 2 مفید گھریلو ٹانک

ان ٹوٹکوں کے اجزا صحت کیلئے ہر طرح سے فائدہ مند ہیں
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 08:34am
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ/ویب سائٹ

موسمِ سرما شروع ہوتے ہی وائرل سب ہی کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے، اور ہر دوسرا بندہ نزلہ، زکام، کھانسی یا گلے کی خرابی کا شکار نظر آتا ہے۔

اس وائرل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اکثریت ڈاکٹروں سے فوری رجوع کرلیتی ہے، دواؤں کا استعمال جہاں فوری راحت فراہم کرتا ہے تو وہیں یہ صحت پر بھی مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔

فلو طبعیت میں چڑچڑے پن کی وجہ بھی بنتا ہے، یہ مجموعی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

فلو سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے یہ دو ٹوٹکے انتہائی مفید ہیں، ان ٹوٹکوں میں موجود اجزا صحت کیلئے ہر طرح سے فائدہ مند ہیں۔

کالی مرچ اور شہد

کالی مرچ ٹھنڈک کو دور کرتی ہے تو شہد کھانسی کو دور کرتا ہے۔ اس ٹوٹکے کوتیار کرنے کیلئے ایک چمچ گرم شہد میں کالی مرچ کو کوٹ کر شامل کریں اور اسے کھالیں۔

مزید پڑھیں:

اِن 5 سُپرفوڈز سے سردیوں میں خشک جلد کو ’بائے بائے‘ کہیں

موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

ادرک، شہد، کالی مرچ اور لیموں

کالی مرچ اور شہد کے علاوہ لیموں بھی اینٹی وائرل خصوصیات لیے ہوئے ہے۔ ان سے بنا یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہے جو فلو کو فوری دور کرسکتا ہے۔

اس کیلئے باریک پسی ہوئی ادرک، ایک چائے کا چمچ شہد، پسی ہوئی کالی مرچ اور ایک چمچ لیموں کے رس کو اچھی طرح ملا لیں۔

اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس ٹانک کو دن میں دو چمچ پی لیں۔

صحت

lifestyle

Winter Season

healthy lifestyle

flu virus

Cough remedy

viral

Tonics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div