ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کی والدہ انتقال کر گئیں

بابر غوری کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کے بعد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی
شائع 26 نومبر 2023 12:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں، وہ امریکی ریاست ہیوسٹن میں مقیم تھیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کرگئیں، وہ 3 ماہ قبل ریاست ہیوسٹن میں منتقل ہوئی تھیں۔

بابر غوری کے قریبی ذرائع کے مطابق مرحومہ انوار جہاں بیگم کی نماز جنازہ بعد ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔

MQM Pakistan

Babar Ghori