Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

لاہور میں غلط ڈرائیونگ سے منع کرنے پر بااثر افراد کی فائرنگ، سعودی عرب سے آئی طالبہ جاں بحق

مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 07:52am

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات منظر عام پر آئی ہے، اوباش افراد نے غلط ڈرائیونگ سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے میڈیکل کی کالج طالبہ کو قتل کردیا۔

طالبہ تزئین خان کا خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ جہاں نجی سوسائٹی میں غلط ڈرائیونگ سے روکنے پر بااثر خاندانوں کے نوجوانوں نے فائرنگ کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 نومبر کو مقتولہ تزئین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایکی گاڑی نے اوور ٹیک کیا جس میں سے چار افراد ساجد عرف شیرا، امجد اور دو نامعلوم افراد گاڑی سے اترے اور سیدھی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک گولی مقتولپ کمر میں ریڑھ کی ہڈی پر لگی، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

23 سالہ مقتولہ 10 دن جناح اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

اتوار کو سامنے آنے والی مزید تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں کم عمر ڈرائیور عبدالرحمان چار نومبر آڑی ترچھی گاڑی چلا رہا تھا۔میڈیکل کی طالبہ تزئین خان اور اسکے اہلخانہ نے ملزم کو سمجھایا تو وہ آگ بگولا ہوگیا اور اپنے ماموں کو جھوٹی شکایت کردی۔جیسے ہی متاثرہ فیملی کی گاڑی نجی سوسائٹی میں داخل ہوئی ۔ملزمان نےگاڑی پر فائرنگ کردی۔ ایک گولی تزئین خان کو کمر میں لگی،ملزمان نے تزئین خان کو گاڑی سے نکال کر بھی مارا پیٹا۔ تزئین دس روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی،علاقہ مکینوں کے مطابق فریقین ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں،فائرنگ عابد نامی ملزم نے کی۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی ہے جبکہ نامعلوم ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔

مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے فائرنگ کےملزم عابد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر میں دفعہ تین سو دو شامل کردی گئی ہے۔تیسرا ملزم اور کم عمر ڈرائیور عبدالرحمان منگل تک عبوری ضمانت پر ہے، ضمانت منسوخ ہونے پر اسے بھی گرفتار کرلیاجائےگا،مقتولہ کے خاندان کو دھمکیوں پر نوٹس لے لیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے طالبہ کے قتل پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور مرکزی ملزم سمیت مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

محسن نقوی نے مظلوم خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی تمام کارروائی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی اور غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

firing

lahore

medical student

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div