Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چین نے پاکستان کو آسمانی بجلی کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈیٹیکٹرز تحفے میں دے دیے

یہ آلات قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی کر سکیں گے
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 03:39pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاک چین دوستی کی ایک اوراعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے چین نے جانی و مالی نقصان سے حفاظت کا مقصد مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کوآسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاعات دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز بطورِ تحفہ دیے ہیں۔

ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز سے ملک بھر خاص طور پر تھرپارکر میں رہنے والے شہری محفوظ رہ سکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کا کہنا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مفت دیے ہیں۔

مہر صاحب زاد خان کے مطابق پاکستان چین سے 14 ہزار کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہا ہے۔

چین سے ملنے والے ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کو پورے ملک میں نصب کیا جارہا ہے، ان نئے آلات کی مدد سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی ممکن بنائی جاسکے گی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں بجلی گرنے کے واقعات کے سبب متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

china

tharparkar

پاکستان

electricity

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div