Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی کے تھانے میں شہری پر بیہمانہ تشدد

پولیس تشدد سے زخمی شہری حالت بگڑنے پر سول اسپتال منتقل
شائع 30 نومبر 2023 06:40pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے تھانے میں شہری پر بیہمانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ شہری عدیل کا کہنا ہے کہ جسم کے نازک اعضاء پر کرنٹ لگایا گیا سگریٹ سے جسم جلایا گیا۔

پولیس تشدد سے زخمی شہری عدیل کو حالت بگڑنے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ عدیل نے دعویٰ کیا کہ اسے منگل کو لیاقت آباد پولیس نے حراست میں لیا، فردوس شاپنگ مال سے کاشف نامی اہلکار منہ پر کپڑا ڈال کر لیکر گیا۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ ہاتھوں میں ہتھکڑی لگانے کے بعد شریف آباد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عدیل کا کہنا تھا کہ چھتروں سے مارا گیا، لگتا ہے جسم سے چمڑی تک اتر گئی، جسم پر نیل کے شان پڑگئے۔ میرے سینے پر لاتیں ماری گئیں جس کے باعث شدید تکلیف ہونے پر اہلخانہ اسپتال لائے۔

عدیل نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ہونے کا الزام لگایا گیا، چھالیہ کی اسمگلنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی، اس دوران تشدد کیا جاتا رہا، جب کچھ نہ ملا تو حالت بگڑنے پر رہا کردیا گیا، مجھ پر ظلم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دلایا جائے۔

karachi

Karachi Police

child torture

Man Torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div