Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کا اسرائیل کو ایک اور سرپرائز، مغوی فوجیوں کی رہائی کے بدلے 3 بڑی شرائط رکھ دیں

انکار کی صورت میں حماس کی اپنے جانبازوں کو تیار رہنے کی ہدایت
شائع 30 نومبر 2023 07:29pm

حماس نے اسرائیل کو ایک اور سرپرائز دیتے ہوئے مغوی فوجیوں کی رہائی کے بدلے بڑی 3 شرائط رکھ دیں۔

حماس نے ثالثوں کے ذریعے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ غزہ میں طویل المدتی جنگ بندی کی صورت میں ہی صہیونی فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔ البتہ توسیع نہ ہونے کے پیش نظر اس نے اپنے جانبازوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعے سے اب تک حماس نے 240 اسرائیلیوں میں سے 97 کو رہا کیا ہے، جبکہ 60 مغوی خود اسرائیلی بمباری میں مارے گئے۔ یوں حماس کے پاس 80 یرغمالی باقی بچے ہیں، جن میں کم از کم 50 فوجی ہیں۔

2011 میں حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کے بدلے 1027 فلسطینیوں کو اسرائیل جیلوں سے رہا کرایا تھا۔ اس وقت بھی اسرائیل میں نیتن یاہو برسر اقتدار تھے۔

حماس کی نئی شرائط میں مکمل جنگ بندی، تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی شامل ہے۔

حماس اہلکار باسم نعیم کہتے ہیں کہ اسرائیل کی جیلوں میں سات ہزار سے زیادہ فلسطینی قید ہیں جنہیں رہا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔

Hamas

Israel Hamas war

Gaza War

Israel Hamas Agreement

Israeli Captives