مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل

پیپلزپارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی
شائع 04 دسمبر 2023 02:36pm
تصویر — روئٹرز
تصویر — روئٹرز

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ میں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے کسی سیاسی جماعت میں شریک نہیں ہورہا۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میں پی پی میں شمولیت کرنے جارہا ہوں، جوسچ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ناراض رہنما مفتاح اسماعیل سے رابطہ کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے تھی۔

PPP

Miftah Ismail

MQM Pakistan